ابنا: رامین مہمان پرست نےآئي آر آئی بی کے بین الاقوامی چینل جام جم سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پریہ الزام کہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہے ایک ایسا سناریو ہے جس کا مقصد صہیونی ریاست کے بنیادی خطرے سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ سوچتے ہیں کہ انہیں بے بنیاد اور سفید جھوٹے الزامات لگانے کی کوئي قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گي جبکہ انہیں یہ بھی احساس نہیں ہے کہ وہ اپنا اعتبار کھو رہے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزار ت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ دنیا کا کوئي بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح انسانی کرامت و وقار اور شان کا احترام نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اسلامی اعتقادات اور اقدار کی رو سے وہ سارے اقدامات انجام دیتا ہے جو انسانی حقوق کے احترام کے لئے ضروری ہیں۔ ...........
/169